ڈی جی خان

بجلی چوروں کیخلاف گھیراتنگ،میپکوٹیم نے دوران کاروائی 13افرادکورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

محلہ رحمن آبادمیں غلام سجاد،شیخانوالہ میں رفیق احمد،جلال الدین سمیت دیگر ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگارکھی تھیں :واپڈاحکام،بجلی چوروں کیخلاف گھیراتنگ میپکوٹیم نے گزشتہ روز دوران کاروائی 13افرادکورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاواپڈاحکام کے مطابق لیہ سٹی محلہ رحمن آبادمیں غلام سجادولداللہ بخش کھرل،محلہ شیخانوالہ میں رفیق احمدولدجمیل حسین اورجلاالدین سمیت دیگرملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکربجلی حاصل کررکھی تھی جس پرمپیکوٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے انکے بجلی کے کنکشن منقطع کرتے ہوئے قانونی کاروائی کے لیے ان کیخلاف تھانہ سٹی میں درخواست دائرکردی مپیکوحکام کاکہناہے کہ بجلی چورقوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ مزیدتیزی سے جاری رہے گا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button