دوکانداروں کاکھادوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کاشتکارشدید مالی بحران کاشکار

محکمہ زراعت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ کاشتکاروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے کھادوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ڈی اے پی، یوریا اور بیجوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے ضلع بھر میں ڈی اے پی 10 ہزار روپے کی بجائے 11 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی یوریا کھاد کی بوری پر 700 روپے اضافی قیمت وصول کرنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری سونا اینگرو، تارا سمیت یوریا کے دیگر برانڈ سر عام 4000 روپے فی بیگ فروخت کئے جا رہے ہیں 14000 روپے میں فروخت ہونے والا مکئی کا بیج 20000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے دوکاندار کسانوں کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں محکمہ زراعت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے مہنگی، ناقص، جعلی کھاد، بیج اور پیسٹی ادویات نے کسان کو خوشحالی کی بجائے بد حالی کی جانب دھکیل دیا ہے۔کاشتکارکسانوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لے کر قیمتوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ