ڈی جی خان

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ خشت چلانا خلاف ضابطہ

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ خشت فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہے اس پر حسب ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں:اے ڈی ماحولیات محمدارشد چغتائی ،انسپکٹر محمدذوالقرنین ۔سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی پرڈپٹی کمشنر خالدپرویزمتحرک۔ انسداد سموگ مہم کے تحت سخت کارروائی۔ خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت مالکان پر3لاکھ روپے جرمانہ اور 3ایف آئی آردرج۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالدپرویزنے محکمہ ماحولیات کے حکام کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات پر بھٹہ خشت کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے انسداد سموگ رولز 2023 کا نفاذ کر دیا ہے بھٹہ مالکان جلدازجلداپنے بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں ورنہ اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہو ں نے کہاکہ تمام بھٹہ خشت مالکان اپنے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں ورنہ سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی کرنے بھٹوں کو سیل کردیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ جات کوکام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی بغیرزگ زیگ والے بھٹے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر معائنہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ خشت مالکان پر تین ایف آئی آر درج کرکے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد چغتائی،انسپکٹرماحولیات محمدذوالقرنین ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button