انٹرنیشنل

زیادہ کپاس اُگاؤ مہم فلاپ،انتظامیہ کی کوششیں ناقص بیج وزرعی ادویات کی بھینٹ چڑھ گئیں

ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صفر،کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ازالے کیلئے حکومت پنجاب اقدامات اٹھائے: کاشتکار
زیادہ کپاس اگاؤ مہم ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صفر،کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان سفید مکھی اور گلابی سنڈی نے کپاس کی فصل کو تباہ کر دیا کاشتکار پریشان،پیداوار میں شدید کمی ڈپٹی کمشنر اور محکمہ زراعت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ان خیالات کا اظہار کاشتکاروں نے کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا حالیہ سال کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملے کے باعث واضح کمی آئی 20 سے 25 من فی ایکڑ پیداوار کی بجائے کپاس کے کاشتکاروں کو 10 سے 12 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوئی
ناقص بیج اور غیر معیاری زرعی ادویات نے کسان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا کوئی پرسان حال نہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے فوٹو سیشن اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے موسمیاتی تبدیلی، آندھی اور چنائی لیٹ ہونے پر بھی کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا سفید مکھی نے پودے کے پتے اور گلابی سنڈی نے ٹینڈے کو نقصان پہنچایاکاشتکاروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر نقصان کا ازالہ کرانے کا مطالبہ حکومت فوری طور پر غیر معیاری بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button