کالم

غیر قانونی سمز کی بندش مستحسن اقدام

مصنف : ریاض احمد

شر پسند عناصر سے نمٹنے اور ملک میں جرائم کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان نے غیر قانونی سمز پی ٹی اے کی معرفت بند کرنے اور ایسی سمز رکھنے والوں پر جرمانے عاہد کرنے کا جو اقدام اٹھایا ہے وہ پاکستان بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی بیغ کنی اور اس سے ہونے والے جرائم کا خاتمہ ممکن بنا سکے گی کیونکہ آج کل کے دور میں سائنٹیفک جرائم جو موبائل کی ایکٹیوٹیز کی معرفت بڑھتا ہے اور اسی کو تقویت مل سکتی ہے اس اقدام سے امکان غالب ہے کہ کافی حد تک جرائم پر قابو پایا جا سکے گا اور ملک کے بعض حصوں میں ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیاں بھی ماند پڑیں گئیں کیونکہ یہ ٹول کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے حکومت کا یہ اقدام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا لیکن دیر آید درست آید اس کے ذریعے اگر پاکستانی قوم محفوظ رہتی ہے تو یقینی امر ہے کہ یہ ایک مستحسن اقدام ہوگا ایسے سخت فیصلے کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ 24 کروڑ عوام کو تحفظ دیا جا سکے پی ٹی اے کا سم استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی انتہائی بہتر اقدام ہے کیونکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ طویل عرصے سے استعمال نہ ہونے والی سمز کو غیر قانونی مقاصد کے استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ طویل عرصے سے بند سمز لگانے پر موبائل کمپنیوں کی جانب سے فری منٹس دیے جاتے ہیں جس کی بنا پر لوگ کئی قسمیں لے لیتے ہیں پاکستان اج جس تشویش میں مبتلا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم نعمان کے قیام کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ایسے میں ادراک کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلے ہی پاکستان بہت بڑا نقصان اٹھا چکا ہے اس لیے اگر وہ اپنے ارد گرد کوئی مشکوک اشیاء دیکھیں تو فورا پولیس کو رپورٹ کی جائے اس لیے کہ وطن عزیز میں امن و امان سے ہی ملکی سلامتی اور ترقی جڑی ہوتی ہے استحکام میں پاکستان اور حفاظت کے لیے قوم کا یہ فرض ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کو تقویت دیتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کام کریں تاکہ معاشرے کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ عوامی مشاورت اور حکومتی اقدامات کے شانہ بشانہ چلنے میں ہی مضمر ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button