انٹرنیشنل

پبلک ٹرانسپورٹ میں LPG سلنڈر استعمال حادثات سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ

انتظامی افسران لیہ کروڑ روڈ چلنے والی ویگنوں میں سلنڈر ہٹانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں: شہری
لیہ(نمائندہ نوائے تھل)لیہ کروڑ لعل عیسن میں ہائی ایس کوچز میں گیس سلنڈر نصب،، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال سے ڈرائیور عوام کی جانوں سے کھیلنے لگے، گزشتہ روز بھی کوچ کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جانی نقصان سے بچاؤ، عوام کا شدید ردعمل، ٹریفک پولیس سے کاروائی کرنے کا مطالبہ
کروڑ اور فتح پور میں ہائی ایس کوچز میں سی این جی گیس کی بجائے ڈرائیور حضرات نصب شدہ سلنڈرز میں اہل پی جی گیس کا استعمال کر رہے ہیں جس میں روز روز اضافہ بھی ہو رہا ہے جو کہ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے اور سفر پر جانے والے لوگوں کے لیے موت کا پیغام ہے گزشتہ روز بھی کروڑ سے لیہ جانیوالی والی ہائی ایس کوچ کا گیس سلنڈر پھٹ گئے جس سے کوچ کو آگ نے پکڑ لیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے اور کوچ میں سوار مسافروں نے گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی البتہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور غیر قانونی گیس کے استعمال پر اہلیان فتح پور نے ڈی ایس پی ٹریفک اور مقامی ٹریفک پولیس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہائی ایس کوچز میں نصب غیر قانونی گیس سلنڈر کو ختم کروایا جائے اور گیس سلنڈر استعمال کرنے والے ڈرائیورز حضرات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button