سرکاری ملازمین کااحتجاج،ہڑتال کے باوجودسپرٹینڈنٹ کے ایما پر سی ای اوصحت کے دفاترکے معائنے

لیہ:ضلع بھرمیں سرکاری ملازمین کااحتجاج دفاترکی تالہ بندی سی ای او ہیلتھ لیہ ڈاکٹر شاہدریاض کاسپرٹینڈنٹ محکمہ صحت سیدنادر حسین شاہ کے ہمراہ ہیلتھ دفاتر کامعائنہ ملازمین کی بروقت حاضری کاریکارڈ چیک کیا گیااور غیر حاضر اور دیر آنے والے ملازمین کو سخت وارننگ اورتنبیہ کی گئی مختلف قسم کاریکارڈ قبضہ میں لے لیادوسری طرف ملازمین محکمہ صحت نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر شاہدریاض ایپکانادر شاہ گروپ کی طرف مکمل جھکاؤرکھتے ہیں اورگزشتہ سے پیوستہ روزنادر شاہ گروپ کی ہڑتال کے موقع پرجانبداررہے اورنہ توکوئی وڑٹ کیااورنہ ہی کسی قسم کی کاروائی کی گئی جبکہ اگیگا کی ہڑتال میں نہ صرف ملازمین کو زدو کوب کیاگیابلکہ انتقامی کاروائیاں بھی کی جاتی ہیں یادرہے گزشتہ دنوں سرپرست اعلی ایپکا ملک الہٰی بخش جوتہ کی طرف سے بھی نہ صرف سپریٹنڈنٹ نادر شاہ پر سخت کرپشن کے الزام لگائے گئے تھے بلکہ سی ای او ہیلتھ کوبھی انکی مبینہ جانبداری کی بناپرتنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا۔