ڈی جی خان

گیس قیمتوں میں کئی گنااضافہ،اگلے ماہ سے گیس کے بل بھی عوام کی چیخیں نکلوادینگے

پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کے بعدوفاقی گیس کی قیمتوں کے نرخوں کوبھی بڑھادیاگیا حکومت اضافہ کانوٹیفکیشن واپس لے:شیخ کمال الدین،سردیوں کی آمدسے پہلے ہی وفاقی حکومت نے گیس صارفین کاخون نچوڑنے کی تیاری مکمل کرلی گیس کے نرخوں میں 20فیصداضافہ سے ماہ اکتوبرمیں گیس کے بل عوام کی چیخیں نکوادیں گے۔تفصیل کیمطابق پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کے بعدوفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بھی 20فیصدتک اضافہ کردیاجس کاصارفین پرمعاشی بوجھ پڑے سردیوں میں گیس کااستعمال زیادہ ہونے کے باعث صارفین کواضافی ٹیکسزاور اووربلنگ کابھی سامناکرناپڑسکتاہے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین اورشہریوں اسامہ شاہد،فیصل شیخ،راجافرحان جنجوعہ،التمش خان،محمدعبدالرحمن ودیگرنے وفاقی حکومت سے فوری طورپرپٹرولیم مصنوعات بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button