اسلام آبادخبریں
اثاثوں کی تصدیق مکمل، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آخری مراحل میں داخل

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا، بولی اگلے ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔
’جنگ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نجکاری میں شامل کمپنیوں نے ایئرلائن کے اثاثوں، طیاروں اور انسانی وسائل کے ریکارڈ کا آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔ کمپنیوں نے حکومت سے پی آئی اے ملازمین کو 3 سال تک برطرف نہ کرنے کی شرط میں نرمی کی درخواست کی ہے۔
کمپنیوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی قابلیت اور تجربہ دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔ کمپنیوں نے حکومت سے برطانیہ اور یورپ میں بند روٹس کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اے اے اور وزیر خارجہ نے برطانوی اور یورپی حکام سے بات کی ہے، امید ہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لیے پروازیں جلد بحال ہو جائیں گی