اسلام آبادخبریں

محکمہ کھیل کے تحت فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جشن آزادی فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے ویرا سٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل اور پاکستان کی پہچان ہے، اس کی بحالی کے لیے فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر ہاکی میچز کا انعقاد کر کے ہم اس کھیل میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرجیل حفیظ وٹو، ڈی ایس او امتیاز احمد بھٹی، اظہر ہنس، مہرامجاہد کالاسرہ اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button