محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام میگا شجرکاری مہم۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام میگا شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہہ کے 18 سکولوں میں ایک ہی وقت میں درخت لگانے کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوگر ملز میں کرمیاواکی شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شوکت علی شیروانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری توکل حسین، پرنسپل شگفتہ حمید، اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد پرویز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جنگلات کی اہمیت بڑھ گئی ہے، درخت چونکہ رزق فراہم کرتے ہیں، اس لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے 18 سکولوں میں بیک وقت میاواکی طرز کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔ آج سکولوں میں کل 9 ہزار درخت لگائے جائیں گے جبکہ آج کی تقریب میں ایک منٹ میں 500 درخت لگائے گئے ہیں۔ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای او، پرنسپل، طلباء نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔