خبریںلیہ

موجودہ حالات میں تاجر برادری بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے: حاجی جان محمد

لیہ: موجودہ حالات میں تاجر طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ درجنوں نئے ٹیکسوں کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار سرپرست انجمن تاجران لیہ حاجی جان محمد نے نمائندہ نوائےتھل سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام سمیت تاجر برادری نئے ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں 90 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے جہاں عوام کی قوت خرید بہت کم کر دی ہے وہیں غیر ضروری ٹیکسوں کی وجہ سے اب تاجروں کے لیے دکانوں کا کرایہ ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تاجر سخت پریشان ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button