اسلام آبادخبریں

ڈینگی وائرس کا شکار نوجوان: ہسپتال میں سہولیات ناکافی۔

ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث کوٹ سلطان میں ڈینگی کا کیس سامنے آگیا۔ ڈینگی سے متاثرہ شہری حامد الحسن چاند کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کے ڈینگی وارڈ میں زیر علاج ہے۔ کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ سی ای او صحت انسداد ڈینگی کے لیے وقتاً فوقتاً فوٹو سیشن اور سیمینار کر رہے ہیں۔ عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا اور ڈینگی بریگیڈ مفت تنخواہیں بانٹ رہے ہیں جبکہ کہیں سپرے نہیں کیا جا رہا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کے ڈینگی وارڈ میں عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے لاعلم ہے۔ شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button